پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بالی ووڈ اداکارہ پوجا بترا نے خفیہ شادی کرکے سب کو حیران کردیا

datetime 13  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ پوجا بترا نے خفیہ شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پوجا بترا نے ساتھی اداکار نوابشاہ سے ایک ہفتہ قبل خفیہ شادی کی جس کے بعد انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شادی کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں،تاہم ان ویڈیوز میں اداکارہ اور ان کے ہم سفر نوابشاہ کے چہرے دکھائی نہیں دیئے، تاہم مداحوں نے ویڈیو دیکھتے ہی انہیں مبارک باد دینا شروع کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پوجا بترا اور نوابشاہ ایک ہفتہ قبل ہونیوالی شادی کو جلد ہی قانونی طور پر رجسٹرڈ کروائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں نے ہندو رسومات کے تحت شادی کی اور ممکنہ طور پر وہ شادی کو رجسٹرڈ کروانے کے بعد دوستوں کو پارٹی بھی دیں گے۔پہلی شادی کی ناکامی کے بعد پوجا بترا کا نام متعدد شوبز شخصیات سے جوڑا جاتا رہا، تاہم 2 سال قبل ان کے تعلقات اداکار نوابشاہ سے ہوئے جن کے ساتھ انہیں متعدد بار دیکھا بھی گیا۔پوجا بترا 1993 میں مس انڈیا فیمینا انٹرنیشنل کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکی ہیں اور انہوں نے تامل، تیلگو اور ہندی سمیت دیگر زبانوں کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…