منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اداکارہ شردھا کپوردلہن بننے کو تیار،ان کا ہونے والا دلہا کون ہو گا؟ نام سامنے آگیا

datetime 12  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کے مشہور ولن شکتی کپور کی بیٹی اداکارہ شردھا کپور پیا گھر سدھارنے کی تیاریوں میں لگ گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور آئندہ سال تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ شردھا آئندہ سال دیرینہ دوست فوٹو گرافر روہن شریستھا سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ دونوں کے درمیان 2 سال سے تعلقات ہیں اور متعدد جگہوں پر ایک دوسرے کے ساتھ نظر آئے۔دونوں نے اپنے تعلقات کو رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور جلد ہی دونوں اس حوالے سے اعلان بھی کریں گے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ شردھا کپور کی جانب سے دلہن بننے کی رضا مندی پر ان کی والدہ بھی

خوش ہیں اور انہوں نے بیٹی کی شادی کی تیاریاں بھی شروع کردیں۔ شردھا کپور کی والدہ نے بیٹی کے جہیز کی خریداری شروع کردی۔فوٹو گرافر روہن شریستھا سے تعلقات سے قبل شردھا کپور کے تعلقات اداکار فرحان اختر سے تھے اور بھارتی میڈیا میں رپورٹس تھیں کہ دونوں شادی بھی کریں گے۔ دونوں میں اختلافات ہو گئے جس کے بعد شردھا کپور نے دیرینہ دوست روہن شریستھا اور فرحان اختر نے ماڈل شبانی ڈنڈیکر سے تعلقات استوار کر لئے ۔یاد رہے کہ 2017 اور 2018ء بولی ووڈ میں شادیوں کا سال رہا اور 2 سال میں انوشکا شرما، دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور نیہا دھوپیا جیسی اداکاراؤں نے شادی کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…