کنگنا رناوت نے اپنے میڈیا کو ’’بکاؤ اور ملک دشمن‘‘ قرار دیدیا

12  جولائی  2019

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے میڈیا کو نالالق، بکاؤ اور ملک دشمن قرار دے دیا۔کنگنا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے بھارتی میڈیا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ اچھے بْرے لوگ ہوتے ہیں، میڈیا نے مجھے عزت دی اور میں یہ بھی سمجھتی ہوں کہ میری کامیابی میں میڈیا کا ہاتھ ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میڈیا میں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو ملک پر دیمک کی طرح چپٹا ہوا ہے جو جھوٹی افواہیں پھیلاتے اور ملک دشمن سوچ کو پروان چڑھاتے ہیں۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ میڈیا کے چند افراد نے میرے خلاف ایک گروپ بنالیا ہے اوراْن میں شامل نام نہاد صحافیوں نے مجھے دھمکیاں دینی بھی شروع کردی ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ میری کوریج پر پابندی عائد کردیں گے اور میرا مستقبل بر باد کردیں گے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان جیسے صحافیوں کو خریدنے کے لئے لاکھوں روپے نہیں چاہیے کیوں کہ یہ لوگ اتنے سستے ہیں کہ پچاس ساٹھ روپے میں بک جاتے ہیں۔ انہوں نے کہ اگر ان جیسے لوگوں کی چلتی تو آج میں انڈیا کی ٹاپ اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ نہ ہوتی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…