شاہ رخ خان نے 27 سال بعد ماضی دہرا دیا

27  جون‬‮  2019

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے 27 سال بعد ایک بار پھر اپنا ماضی دہرا دیا۔کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا انڈسٹری میں اپنا ہی الگ مقام اور منفرد انداز ہے۔ رومانس کے بادشاہ سمجھے جانے والے شاہ رخ نے 27 سال قبل ریلیز ہونے والی پہلی فلم سے ہی مداحوں کے دلوں میں گھر کر لیا تھا۔1992 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ’دیوانہ‘

نے سب کو اپنا دیوانہ کر دیا تھا کیوں کہ فلم میں اداکار نے اپنی با کمال اداکاری کی وجہ سے ایسا مقام حاصل کیا کہ آج انڈسٹری میں اْن کا کوئی ثانی نہیں۔ شاہ رخ کی یہ فلم نہ صرف اْن کی اداکاری بلکہ فلم میں شامل گیتوں کی وجہ سے بھی کافی پسند کی گئی۔ شاہ رخ کی پہچان بننے والا گیت ’کوئی نہ کوئی چاہیے‘ آج بھی لوگوں کے دلوں میں تازہ ہے اور یہی ہوا کہ انڈسٹری کے اس کنگ نے 27 سال بعد اپنا ماضی دہرا کا سب کو حیران کردیا ہے۔کنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انڈسٹری میں 27 سال مکمل ہونے پر ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں کنگ خان بائیک چلاتے نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شاہ رخ خان پر 27 سال قبل فلمایا گیا گیت ’کوئی نہ کوئی چاہیے‘ شامل ہے جس میں اداکار بائیک پر گانا گاتے تھے۔کنگ خان نے ویڈیو میں یہ بھی مداحوں کے لئے پیغام دیا کہ میں ہندی فلم سنیما میں 27 سال مکمل ہونے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اور یہ زمین پر گزارے گئے میری زندگی کا نصف حصہ ہے اور اس اتنے سالوں سے میں آپ لوگوں کو تفریح فراہم کرتا آرہا ہوں جس میں کچھ کامیاب بھی رہا اور زیادہ تر ناکام رہا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…