ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

ایک دن صنم سعید کے ساتھ ضرور کام کروں گی : ماہرہ خان

datetime 22  مئی‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)پاکستانی کی دو کامیاب اداکارائیں ماہرہ خان اور صنم سعید اپنے اپنے کیریئر میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں تاہم ان دونوں نے اب تک کسی پروجیکٹ میں ایک ساتھ کام نہیں کیا۔دونوں اداکارائوں کے مداح طویل عرصے سے ان کو ایک ساتھ کام کرتے دیکھنا چاہتے ہیں تاہم اب تک ایسا کوئی پروجیکٹ سامنے نہیں آیا۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان دونوں کو ایک کامیاب ڈرامے میں ایک ساتھ کام کرنے کا موقع بھی ملا تھا؟حال ہی میں ایک مداح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کی کہ وہ

صنم سعید اور ماہرہ خان کو ایک ساتھ کسی فلم یا ڈرامے کام کرتے دیکھنا چاہتے ہیں، جس پر ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ ان دونوں کو اس سے قبل ایک ساتھ کام کرنے کی آفر مل چکی ہے۔ماہرہ خان نے بتایا کہ انہیں 2011 کے کامیاب ڈرامے’’ میرا نصیب ‘‘میں کام کرنے کی آفر موصول ہوئی تھی اور اگر ایسا ہوتا تو یہ ان کا ڈیبیو ڈرامہ ہوتاجبکہ ماہرہ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک دن ضروری صنم سعید کے ساتھ کام کریں گی۔جس کے بعد صنم سعید نے بھی جواب دیا کہ ایک نہ ایک دن تو ضروری ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…