منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بالی ووڈ کی طرح ہمیں بھی اداکاری کیساتھ فلموں میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے : فلمسٹار میرا

datetime 7  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی کامیابی کیلئے فلمسازوں کے ساتھ اداکاروں کو بھی وہی کردار ادا کرنا چاہیے جو سرمایہ کار کررہے ہیں ۔انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ فلموں میں سلمان خان ،عامر خان ، شاہ رخ خان ، سیف علی خان ، اکشے کمار ،شاہد کپور اور اجے دیوگن سمیت دیگر اداکار اداکاری کرنے کے ساتھ فلموں میں سرمایہ کاری بھی کررہے ہیں اور اسی وجہ سے انکی فلموں کی کامیابی کا تناسب سب سے زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے

اپنی ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا ،سینما انڈسٹری نے اپنی فلموں کو پرموٹ کرنا چھوڑ دیا ہے ،ہال ہی میں ہدایتکار نسیم حیدر شاہ کی فلم ’’ جنون عشق ‘‘ کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ قابل افسوس ہے ،کثیر لاگت سے بننے والی فلم کو سینما مالکان نے ایک ہفتے تک بھی اپنے سینمائوں میں جگہ نہیں دی اور اسی وجہ سے فلم کو ناکامی سے دوچار ہونا پڑا ۔ میرا نے کہا کہ میری تمام سینما مالکان سے اپیل ہے کہ وہ اپنی فلموں کو زیادہ سے زیادہ پرموٹ کریں تاکہ ہماری فلم انڈسٹری اور سینما دوبارہ سے آباد ہو سکیں ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…