نیویارک(این این آئی)امریکا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حسن کے تینوں بڑے (مس امریکا، مس ٹین یو ایس اے اور مس یو ایس اے) مقابلے سیاہ فام خواتین نے جیت کر تاریخ رقم کردی۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی ان بلیک بیوٹیز میں شامل ہیں پچیس سال کی نی افرینکلن، جو گزشتہ سال ستمبر میں مس امریکا بنیں جبکہ گزشتہ ہفتے اٹھارہ
سالہ کیلیگ گیرس نے مس ٹین یو ایس اے کا تاج اپنے سر سجایا۔مس یو ایس اے کا تیسرا بڑا مقابلہ بھی سیاہ فام حسینہ نے جیت لیا، اٹھائیس سالہ چیسلی مس یو ایس اے منتخب کرلی گئی ہیں۔نسل پرستی اور تعصب کی طویل تاریخ کے باعث تمام سیاہ فام حسینائوں کا انتخاب بڑی اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔