ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اہلیہ کو تعلقات بارے معلوم ہوگیا ، شہزادہ ولیم کی دوست رز نے تمام تعلقات ختم کر نے کا فیصلہ کرلیا

datetime 26  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) شہزادہ ولیم کی دوست رز نے تمام تعلقات ختم کر نے کا فیصلہ کرلیا ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیٹ مڈلٹن نے چند ماہ قبل اپنی قریبی دوست روز ہینبری سے دوستی ختم کرلی تھی جس کے بعد ایسی رپورٹس سامنے آئیں کہ ان دونوں کی دوستی ٹوٹنے کی وجہ شہزادہ ولیم ہیں۔

افواہوں کے مطابق شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کو دھوکہ دے کر ان کی دوست روز سے تعلقات استوار کررہے تھے، جس کے بعد کیٹ کو ان دونوں کے بڑھتے تعلقات کا پتا چلا اور انہوں نے روز سے تمام تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔افیئر کی خبریں سب سے قبل 2018 میں اس وقت سامنے آنا شروع ہوئیں جب کیٹ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع تھی۔جب کیٹ نے ان خبروں کے حوالے سے ولیم سے پوچھا تو انہوں نے اس بات کو ہنس کر ٹال دیا اور بتایا کہ ان میں کوئی سچائی نہیں۔اس سے قبل ایسی رپورٹس بھی سامنے آئیں تھی کہ حقیقت میں کیٹ اور روز کا جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد کیٹ نے خود ولیم سے کہا تھا کہ وہ اب روز اور ان کے شوہر سے ملاقات نہیں کریں گے۔دوسری جانب شاہی خاندان کے وکیلوں کی جانب سے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا گیا ہے۔روز ہینبری سابق ماڈل ہیں جن کی شادی ڈیوڈ کولمونڈیلی نامی اداکار اور سیاست دان سے 2009 میں ہوئی۔یہ دونوں شہزادہ ولیم اور کیٹ کے قریبی دوست جب کہ ان کے گھر کے تزدیک بھی رہتے ہیں۔کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کی شادی 29 اپریل 2011 میں ہوئی، ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 22 جولائی 2013 کو ہوئی۔بعد ازاں کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کے ہاں دوسرا بچہ 2 مئی 2015 کو ہوا، جوڑے کے ہاں پہلی بار بیٹی ہوئی، جس کا نام شہزادی چارلیٹ رکھا گیا،ان کا تیسرا بیٹا 23 اپریل 2018 کو پیدا ہوا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…