ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

عالیہ بھٹ کاوالدین پر کنگنا رناوت کے الزامات پر خاموش رہنے کا فیصلہ

datetime 23  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے والدین پر کنگنا رناوت اور اْن کی بہن رنگولی چانڈیل کے الزامات پر خاموش رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کریٹکس چوائس ایواڈز 2019ء کی تقریب کے دوران صحافیوں نے کنگنا رناوت کے ساتھ تنازع میں عالیہ بھٹ کے کردار کو سراہا، تاہم اْن سے جب پوچھا گیا کہ آپ کے والد مہیش بھٹ اور والدہ سونی رزدان کو اس معاملے میں

گھسیٹے پر آپ کو دکھ تو ہوگا۔عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ ’’اگر میں ایسی ہوں تو میرے والدین مجھ سے دس گنا زیادہ سمجھدار اور مضبوط ہیں، مجھے اس معاملے میں پڑنا ہی نہیں ہے، میں خود کو ہر آنے والے دن بہتر سے بہتر بنانے کے لئے صرف خوش رہنا اور سخت محنت کرنا چاہتی ہوں‘بھارتی اداکارہ کہنا تھا کہ ’’لوگ کیا کہیں ، کیا نہ کہیں، میں اس پر توجہ دینا نہیں چاہتی، ہر کسی کو حق ہے کہ جو کہنا چاہے کہے، میں بس چپ رہوں گی اور یہی میرا موقف ہے‘واضح رہے کہ کنگنا رناوت اور اْن کی بہن رنگولی پچھلے ایک سال سے عالیہ بھٹ پر حملے کررہی ہیں، کبھی فلموں میں اْن کے کام اور کبھی فلم ساز کرن جوہر کے حوالے سے تنقید کرتی ہیں۔گزشتہ دنوں بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی بہن رنگولی چانڈیل نے ہدایت کار مہش بھٹ سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے فلم کے سیٹ پر اْن کی بہن اداکارہ کنگنا پر چپل دے ماری تھی۔یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، اس سے پہلے بھی کنگنا رناوت عالیہ بھٹ کو تنقید کا نشانہ بناچکی ہیں۔کنگنا رناوت سے جب عالیہ بھٹ کو ایک سروے میں پیچھے چھوڑنے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ ’’ گلی بوائے میں پرفارمنس پر موازنہ کرنے پر مجھے شرمندگی محسوس ہورہی ہے، اْس میں ہرانے والا کیا تھا۔۔۔اوسط درجے کے کام کو سراہنا بند کریں ورنہ پسندیدگی کی شرح کبھی نہیں بڑھے گی۔اس سے قبل کنگنا رناوت نے عالیہ بھٹ اور دیگر اسٹارز پر الزام لگایا تھا کہ وہ مجھے اپنے پریمیرز میں شرکت کے لئے تو کہتے ہیں لیکن جب میری کسی فلم کا پریمئر ہوتا ہے تو اْس میں نہیں آتے۔اس کے جواب میں عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتی کہ وہ مجھے ناپسند کرتی ہیں۔ میں نے جو کچھ کیا وہ جان بوجھ کر اْنہیں اپ کرنے کے لئے نہیں کیا، میں اْن سے ذاتی طور پر معذرت کرتی ہوں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…