ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

انسان کو اپنا اعتماد کبھی نہیں کھونا چاہئے : اداکارشان کی بالی ووڈ کنگ خان کوبڑی نصیحت

datetime 19  اپریل‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) پاکستان فلم انڈسٹری کے اداکارشان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان کو اپنا اعتماد کبھی نہیں کھونا چاہئے۔اداکارشان نہ صرف شوبز معاملات میں بلکہ ملکی اورسیاسی معاملات میں بھی اکثرکھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں اس کے علاوہ وہ کئی مواقعوں پر پاکستانی اداکاروں کو مختلف نصیحتیں بھی کرچکے ہیں جن میں ہانیہ عامر

اورعاصم اظہر کا واقعہ ابھی تازہ ہے جس میں انہوں نے دونوں کو اپنے رشتے کے احترام کا درس دیا تھا۔ تاہم اب انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو بڑی نصیحت کردی ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان سے ان کی اگلی فلم کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا اس وقت میں نے اپنے اگلے پروجیکٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، اپنی اگلی فلم کے حوالے سے مجھے جو بھی فیصلہ کرنا ہوگا وہ میں جون کے مہینے میں کروں گا۔کنگ خان کے اس جواب سے ظاہرہے کہ وہ ’’زیرو‘‘ کی ناکامی کے بعد فلموں کے انتخاب میں محتاط ہوگئے ہیں اور اگلی فلم کے حوالے سے بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے۔ تاہم اداکار شان نے شاہ رخ خان کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ایک اداکار اپنی صلاحیتیں دکھانے کا جذبہ اور اعتماد کھودے تو پھر یہی جواب سامنے آتا ہے(جو شاہ رخ خان نے دیا ہے)۔ آپ کی بھوک کبھی ختم نہیں ہونی چاہئے، ان تمام اداکاروں کو دیکھیں جنہوں نے کامیاب ہونے کے بعد کیا کیا، انہوں نے خود کو چیلنج کیا وہ سب کرنے کے لیے جو وہ کرنا چاہتے تھے، کردار ایک اداکار کے اندر سے آتا ہے۔واضح رہے کہ ایک دورمیں خانز کو بالی ووڈ فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا تھا تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے بالی ووڈ کے تینوں خانوں کے ستارے گردش میں ہیں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’زیرو‘ شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی اور فلاپ ہوگئی۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…