سارہ علی خان اورکارتک آریان کی جوڑی بہترین رہے گی : کرینہ کپور

  پیر‬‮ 25 فروری‬‮ 2019  |  12:00

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی بیبو اورسارہ علی خان کی سوتیلی ماں کرینہ کپور خان نے کارتک آریان اورسارہ کے مستقبل کے بارے میں بتادیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک جانب جہاں پریانکا چوپڑا نے ایک انٹرویو کے دوران اداکارارجن کپوراورملائکہ اروڑا کے رشتے کے بارے میں سب کو بتایا وہیں اب کرینہ کپور نے بھی سارہ علی خان اور کارتیک آریان کے مستقبل کے بارے میں لب کشائی کرہی دی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ کارتک آریان بہترین لڑکا ہے اورمجھے لگتا ہے کہ دونوں کی جوڑی بہترین رہے گی، وہ دونوں ایک ساتھ

فلم میں جلوہ گر ہونے کی تیاری کررہے ہیں، وہ دونوں ساتھ اچھے لگیں گے کیونکہ آریان اچھا دکھنے والا جب کہ سارہ بھی بہترین ہے۔واضح رہے کافی ون کرن میں سارہ علی خان نے کارتک آریان کے ساتھ ڈیٹ پرجانے کی خواہش ظاہر کی تھی جب کہ اسی پروگرام میں ان کے والد سیف علی خان نے مذاق میں کہا تھا کہ اگر کارتک کے پاس بہت سارے پیسے ہیں تو انہیں دونوں کی دوستی پر کوئی اعتراض نہیں ہے جس پرکارتک آریان کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ سے زیادہ پیسے کمارہے ہیں تاکہ سارہ علی خان کو ڈیٹ پر لے جاسکیں۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

بیوپار

شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے‎