کرینہ کپور نے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کی تردید کر دی

22  جنوری‬‮  2019

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور خان نے سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق اپنا مؤقف واضح کردیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے سے متعلق تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور نہ ہی مجھے کسی جماعت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی دعوت دی گئی ہے، جب کہ اس وقت میری تمام تر توجہ صرف فلموں پر ہی مرکوز ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے

رہنما نے پارٹی کے صدر راہول گاندھی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اس بات کو باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ اداکارہ بھوپال میں حریف جماعت بی جے پی کوہرانے کے لئے موزوں اْمیدوار ہیں۔دوسری جانب کانگریسی رہنما نے مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ سے بھی ملاقات کے لئے وقت مانگ لیا ہے جس میں وہ انہیں کرینہ کو پارٹی ٹکٹ دینے پر آمادہ کریں گے۔واضح رہے کہ کرینہ کے سْسراور سیف علی خان کے والد و سابق کرکٹر منصور علی خان پٹوڈی 1991 میں بھوپال میں ہونے والے الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…