پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

اسٹیج ،فلم اور ٹی وی معاشرے کی اصلاح کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں : افتخار ٹھاکر

datetime 20  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)نامور کامیڈین افتخار ٹھاکرنے کہا ہے کہ اسٹیج ،فلم اور ٹی وی معاشرے کی اصلاح کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں جس کیلئے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے ،اس پلیٹ فارم کے ذریعے ملک میں صفائی ، ٹریفک قوانین اور خصوصاً اخلاقی پہلوؤں کو اجاگر کیا جانا چاہیے ،لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیر کر جو خوشی حاصل ہوتی ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔ ایک انٹر ویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکرنے کہا کہ دنیا کے بہت سے ممالک میڈیا کے ذریعے

جو نتائج حاصل کر رہے ہیں وہ نا قابل یقین ہیں لیکن ہماری اس طرف کوئی سوچ ہی نہیں۔ اسٹیج، فلم اور ٹی وی بھی میڈیا کی ایک شکل ہے جس کا مثبت استعمال کیا جائے اور اس کے لئے منصوبہ بندی کر کے پروگرام ترتیب دئیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ہر اس شعبے کی سرپرستی کرے جس سے معاشرے میں خیر اور اصلاح کا پہلو نکلتا ہو ۔انہوں نے کہا کہ عوام شوبز کے لوگوں کی بات کو غور سے سنتے ہیں اس لئے ہمیں بھی چاہیے کہ انفرادی طور پر بھی اس طرح کے مثبت اقدامات کو فروغ دیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…