جمعرات‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2026 

سعودی عرب : پہلی بار 5 ہزار سال قدیم کھنڈرات میں کنسرٹ

datetime 2  جنوری‬‮  2019 |

ریاض (این این آئی)دنیا کے قدیم اور تاریخی مقامات پر ثقافتی تقریبات کا انعقاد نئی بات نہیں، ایسے مقامات پر تقریبات پر تنقید اور تنازعات بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔حالیہ دنوں میں سعودی عرب میں بہت تیزی سے جدت پسندی اور روشن خیالی کے حوالے سے اقدامات سامنے آئے ہیں، اسی حوالے سے مقام العلا میں 2 ماہ طویل ثقافتی میلے اور میوزک فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔2015

میں شاہ سلمان کے بادشاہ بننے کے بعد کئی اقدامات پہلی بار دیکھنے میں آئے ہیں، اس اہم ترین مقام پر بھی پہلی بار اس طرح کے میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔سعودی عرب میں 2018 میں جہاں خواتین نے پہلی بار ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی، وہیں گزشتہ برس35 سال بعد سینما گھر کھو لے گئے جبکہ پہلی بار فیشن ویک کا اہتمام بھی کیا گیا۔اسی طرح سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع شہر تیما سے 110 کلومیٹر کی دوری پر انتہائی اہمیت کے حامل شہر ’العلا‘ میں بھی پہلی بار 20 دسمبر 2018 سے 9 فروری 2019 تک تقریبا 2 ماہ طویل ثقافتی اور موسیقی کے میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔2 ماہ تک چلنے والے اس طویل ثقافتی میلے میں جہاں بہت سے گلوکار فن کا مظاہرہ کریں گے، وہیں فن پاروں کی نمائش سمیت تاریخی مقامات کے دورے کا خصوصی اہتمام بھی کیا جائے گا۔العلا شہر کی انتظامیہ نے ثقافتی میلے اور میوزک فیسٹیول کا انعقاد ایسے مقامات پر کیا ہے، جو کم سے کم 5 ہزار سال کی تاریخ رکھتے ہیں۔ثقافتی میلے کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق یہ میلہ العلا کے تاریخی مقام مدائن صالح سمیت دیگر قریبی مقامات پر ہوگا اور لوگوں کو ان تاریخی مقامات کو قریب سے دیکھنے کی اجازت ہوگی۔جس مقام پر ثقافتی میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اگرچہ وہاں کی تاریخ بہت قدیم بتائی جاتی ہے، تاہم سب سے زیادہ اہم مقام ’مدائن صالح‘ ہے، جس کا ذکر آسمانی صحیفوں اور کتب میں بھی ملتا ہے۔تاریخی مقامات کے اس علاقے کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ’یونیسکو‘ نے 2008 میں عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا تھا، اس علاقے کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، تاہم مقامی حکام کو یقین ہے کہ میلے کے باوجود تاریخی مقام کو کسی قسم کے نقصان کا خدشہ نہیں ہے۔روایات کے مطابق مدائن قدیم ترین انسانی تہذیب کا نمایاں مقام ہے۔آسمانی صحیفوں اور کتب میں بھی اس مقام کا ذکر ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہاں کم سے کم 3 ہزار قبل مسیح ’قوم ثمود‘ آباد تھی۔قوم ثمود کے لوگ پہاڑوں کو تراش کر اس میں اپنے گھر اور محل بناتے تھے، اب تک مدائن صالح میں اس قوم کی تعمیرات کے کھنڈرات ملتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…