منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

دھوکے باز اور فریبی کہنے والی امریکی صحافی نے پریانکا سے معافی مانگ لی

datetime 9  دسمبر‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) امریکی میگزین دی کٹ نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو دھوکے باز اور فریبی کہنے پر معافی مانگ لی۔چند روز قبل امریکی میگزین دی کٹ نے اپنے ایک آرٹیکل میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کو عالمی دھوکے باز اور جعلی اداکارہ کہا تھا جب کہ ان کی گلوکار نک جونز کے ساتھ شادی کو بھی دھوکے بازی قرار دیا تھا تاہم اب یہ آرٹیکل لکھنے والی امریکی صحافی ماریا اسمتھ نے ٹوئٹر پر پریانکا سے معافی مانگ لی۔ماریا اسمتھ نے معافی مانگتے ہوئے کہا میں پریانکا چوپڑا

نک جونز اور ان تمام لوگوں سے معافی مانگتی ہوں جنہیں میرے لکھے گئے الفاظوں سے دکھ پہنچا ہے، میرا مقصد نفرت یا تعصب پھیلانا نہیں تھا، میں اپنے الفاظوں کی مکمل طور پر ذمہ داری لیتی ہوں کہ میں غلط تھی اور معافی مانگتی ہوں۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے ماریا اسمتھ کے آرٹیکل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اس طرح کی خبروں پر بات کرنا نہیں چاہتی میں اس وقت پر مسرت زندگی گزارر ہی ہوں لہٰذا اس طرح کی فضول باتیں میری خوشیوں میں خلل پیدا نہیں کرسکتیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…