ممبئی (این این آئی) بولی وڈ کی معروف فلموں ’پیڈ مین، ٹوئلیٹ: ایک پریم کتھا اور رستم‘ سمیت دیگر فلموں کو پروڈیوسر کرنے والی پروڈیوسر پریرنا اروڑا کو پولیس نے فراڈ کرنے پر گرفتار کرلیا۔شوبز ویب سائیٹ ’پنک ولا‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پریرنا اروڑا کو انسداد اقتصادی جرم ونگ نے 16 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پریرنا اروڑا پر 16 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے
کا الزام کس نے لگایا اور انہیں کس کی فریاد پر گرفتار کیا گیا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پریرنا اروڑا کو پیسوں کے معاملے میں فراڈ کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے، انہیں پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔پریرنا اروڑا کو نہ صرف لوگوں کے ساتھ فراڈ کرنے کے معاملے پر ماضی میں گرفتار کیا جا چکا ہے، جب کہ ان کے حوالے سے اس طرح کی متعدد خبریں بھی سامنے آتی رہتی ہیں کہ انہوں نے لوگوں کے ساتھ فراڈ کردیا۔