نئی دہلی(آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کی پہلی ہی فلم ’کیدارناتھ‘ پر بھارتی ریاست اترکھنڈ میں پابندی عائد کردی گئی۔سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی بالی ووڈ فلم ’کیدارناتھ‘ ریلیز ہوگئی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی فلم مشکل کا شکار بھی ہوگئی ہے۔ ہندو انتہا پسندوں نے فلم پر بھارتی ریاست اترکھنڈ کے سات اضلاع دیہرہ دون، ہریدوار، نینی تال، اودھم سنگھ نگر، پوری، تہری اور آلمورہ میں
پابندی عائد کردی۔ ہندوانتہا پسندوں کا فلم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہنا ہے کہ فلم ’لوجہاد‘ کی تشہیر کا باعث بن رہی ہے لہٰذا امن کو قائم رکھنے کے لیے فلم پر پابندی لگائی جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے فلم پر ملک بھرمیں پابندی عائد کرنے کے لیے اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی تاہم عدالت کی جانب سے درخواست مسترد کردی گئی تھی۔