ممبئی (این این آئی)انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کیساتھ تصویر کے باعث بھارتی وزیراعظم مودی انسٹا گرام پر مقبول ترین عالمی رہنمابن گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے رواں برس انسٹاگرام پر مقبول ترین عالمی رہنما ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے ان کو یہ اعزاز بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے شوہر ویرات کوہلی کے ساتھ تصویر کھنچوانے کے باعث حاصل ہواہے ۔تصویر انسٹا گرام پر شیئر ہونے کے بعد
مودی کے فالوورز میں کافی حد تک اضافہ ہواہے ۔عالمی مواصلاتی ایجنسی بی سی ڈبلیو کے ایک سروے کے مطابق انسٹاگرام پر رواں برس کے مقبول ترین لیڈر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیں۔سروے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے انوشکا اور ویرات کیساتھ لی گئی تصویر پوسٹ کی جس پر 18,34,707 لائکس موصول ہوئے۔اگرچہ یہ تصویر گزشتہ برس کے آخر میں پوسٹ کی گئی تھی لیکن اسی کی بدولت رواں برس نریندر مودی کے فالوورز میں تیزی سے اضافہ ہوا۔