اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارمائیکل جیکسن کے مبینہ بیٹے’برانڈن ہاورڈ‘نے پاکستان میں کنسرٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار آنجہانی مائیکل جیکسن کے مبینہ بیٹے ’برانڈن ہارورڈ ‘نے پاکستان میں کنسرٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ برانڈن ہارورڈ کی شکل مائیکل جیکسن سے بہت زیادہ ملتی ہے جبکہ ان کی والدہ بھی مکی ہاورڈ بھی ایک معروف گلوکارہ تھیں اور نوجوانی میں مائیکل جیکسن کے عشق میں مبتلا تھیں۔ کہا جاتا ہے
کہ برانڈن ہاورڈ ان دونوں کےبیٹے ہیں۔تاہم مکی ہاورڈ نے اپنے ایک انٹرویو میں ہاورڈ کے مائیکل جیکسن کے بیٹے ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا تھا۔اب برانڈن ہاورڈ نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان آنے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہا ہے کہ وہ جلد پاکستان میں کنسرٹ کا اعلان کرینگے ۔ خیال رہے کہ برانڈن ہاورڈ دنیا بھر میں کامیاب کنسرٹ کر رہے ہیں، امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ مائیکل جیکسن کے پاکستانی مداح جلد ہی اپنے پسندیدہ گلوکار کے تقریباََ ہم شکل مبینہ بیٹے کی پرفارمنس لائیو دیکھ سکیں گے۔