پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

دپیکا پڈوکون کا عامرخان کے ساتھ کام کرنے سے انکار

datetime 7  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)ناموربالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارعامر خان ان دنوں اپنے ڈریم پراجیکٹ ’مہا بھارت‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں وہ بھارتی دیومالائی کردار کرشنا کا کردارادا کریں گے جب کہ عامر نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم میں ’دروپتی‘ کے کردار کی پیشکش کی تھی تاہم دپیکا نے مہابھارت میں دروپتی بننے سے انکار

کردیا اورعامر خان کی پیشکش ٹھکرادی۔دپیکا کے دروپتی کے کردار کی پیشکش ٹھکرانے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے تاہم عامر اور دپیکا کے مداح یہ خبرسن کر افسردہ ہوگئے ہیں کیونکہ دونوں کے مداحوں کی شدید خواہش تھی کہ عامر اور دپیکا ایک ساتھ کسی فلم میں نظر آئیں۔واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون بہت جلد ہدایت کارہ میگھنا گلزار کی فلم کی شوٹنگ کاآغازکریں گی جس میں وہ تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خاتون لکشمی اگروال کے کردارمیں نظر آئیں گی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…