منگل‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2025 

فضول باتیں میری پرمسرت زندگی میں خلل نہیں ڈال سکتیں : پریانکا چوپڑا

datetime 7  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)امریکی ویب سائٹ کی جانب سے پریانکا چوپڑا کو فراڈی اور جعلی فنکارہ کہنے پر اداکارہ نے خاموشی توڑتے ہوئے ردعمل میں کہا ہے کہ ایسی فضول باتیں میری پرمسرت زندگی میں خلل نہیں ڈال سکتیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی ویب سائٹ کے خلاف رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں اس طرح کی بے معنی باتوں پر رائے بھی دینا نہیں چاہتی کیوں کہ یہ میرے دائرہ کار میں نہیں ویسے بھی میں اس وقت پرمسرت زندگی گزار رہی ہوں اور

اس طرح کی فضول باتیں میری خوشیوں میں خلل پیدا نہیں کرسکتیں۔واضح رہے کہ لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا یکم دسمبر کو امریکی گلوکار نک جونز کے دل کی ملکہ بن گئی ہیں۔ بعد ازاں ایک امریکی ویب سائٹ نے اپنے مضمون میں پریانکا چوپڑا کو ایک ’فراڈی اور جعلی فنکارہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداکارہ نے نک جونز سے دھوکا دہی کی بنیاد پر رشتہ بڑھایا۔ ویب سائٹ نے اپنے مضمون میں اداکارہ کے لیے نازیبا الفاظ بھی کہے۔

موضوعات:



کالم



بل فائیٹنگ


مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…