پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

فلم ’’زیرو‘‘ میں سلمان اور شاہ رخ خان کے گانے کی دھوم

datetime 5  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم زیرو‘ کے گیت ’عشق بازی‘ نے ریلیز ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے ۔اداکار شاہ رخ خان نے آنے والی فلم ’زیرو‘ کے نئے گیت کو سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا ہے۔ شاہ رخ خان نے

گانے کی ریلیز کا اعلان شاعرانہ انداز میں کرتے ہوئے کہا کہ ’اکیلے چلے تھے عشق کے سفر پر کرنے محبوب کو راضی، دوست ایسا ملا راہ میں کر آئے عشق بازی۔فلم ’زیرو‘ میں مہمان اداکار کے طور پر انٹری دینے والے سلمان خان بھی گانے کی ریلیز پر خاموش نہ رہے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوست کے نام، دوستی کے نام، عشق کرنے والوں کے نام ، عشق بازی کے نام جس پر شاہ رخ خان نے سلو میاں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پھر سے آپ کے گال چومنے کا دل کر رہا ہے۔فلم کی مقبولیت کی طرح گیت ’عشق بازی‘ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ تین منٹ 16 سیکنڈ کے اس گانے کی ویڈیو کو محض ایک دن میں 77 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ یہ فلم رواں ماہ 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…