ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

انیل کپور نے بھتیجے ارجن اورملائیکہ کے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

datetime 5  دسمبر‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور نے بھتیجے ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کے تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انیل کپور نے اداکارہ نیہا دھوپیا کے شو ’نو فلٹر نیہا‘ میں شرکت کی جہاں اْن سے شو کی میزبان کی جانب سے مختلف سوالات پوچھے گئے جب کہ ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے جاری قربتوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انیل کپور نے دونوں اداکاروں کے رشتے پر بغیر کسی اعتراضات کے آمادگی ظاہر کی۔انیل کپور

کا کہنا تھا کہ وہ ارجن کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں اور اگر اسے کوئی چیز اچھی لگتی ہے تو میں اسے ناپسند نہیں کرسکتا، ویسے بھی یہ اْس کا ذاتی معاملہ ہے وہ اپنی زندگی میں کچھ بھی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک خاندان کی طرح ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دوسروں کی خوشیوں کے ساتھ خوش رہنا چاہئے۔واضح رہے کہ ارباز خان سے علیحدگی کے بعد ملائیکہ اروڑا کے ارجن کپورسے قریبی تعلقات قائم ہیں اورخبریں زیرگردش ہیں کہ دونوں اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…