پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سارہ علی خان اور جھانوی کپورجلد کرن جوہر کی فلموں میں نظر آئیں گی

datetime 5  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کی لیجنڈ آنجھانی اداکارہ سری دیوی اور فلم ساز بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور نے رواں برس فلم ساز کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ فلم’ ’دھڑک‘’ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔اور جلد ہی اداکار سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان بھی فلم ’کیدر ناتھ’ سے کیریئر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔تاہم ان دونوں کے حوالے سے اہم بات یہ ہے کہ دونوں ہی

جلد فلم ساز کرن جوہر کی فلموں میں نظر آئیں گی۔سارہ علی خان کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ رنویر سنگھ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ جب کہ جھانوی کپور ان کی آنے والی فلم ’تخت‘ میں نظر آئیں گی۔اگرچہ فلمی کیریئر شروع کرنے سے قبل بھی جھانوی کپور اور سارہ علی خان کو ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا اور دونوں کی دوستی مشہور تھی، تاہم اب جب دونوں نے اداکاری کا آغاز کردیا ہے تو دونوں کے درمیان مقابلہ کیا جا رہا ہے۔فلم ساز کرن جوہر سے بھی صحافیوں نے یہی سوال کیا کہ جھانوی کپور اور سارہ علی خان میں سے بہتر اداکارہ کون سی ہے۔ممبئی مرر کے مطابق اپنی آنے والی فلم ’سمبا‘ کے ٹریلر کو لاؤنچ کرنے کے موقع پر صحافیوں نے کرن جوہر سے پوچھا کہ ان کی نظر میں سارہ اور جھانوی میں سے کون سی اداکارہ بہتر ہے؟کرن جوہر نے صحافیوں کے ایسے سوال پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ 21 اور 22 سالہ لڑکیوں کے درمیان فی الحال اداکاری کے حوالے سے مقابلہ کرنے یا فرق تلاش کرنا غلط ہے۔کرن جوہر کے مطابق دونوں ہی فلمی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور دونوں ہی محنت کر رہی ہیں، تاہم دونوں میں مقابلہ کرنا ان کے ساتھ ناانصافی ہوگا۔کرن جوہر نے مزید وضاحت کی کہ دونوں ابھی اداکاری کے ابتدائی دور میں ہیں، اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ دونوں کے درمیان اداکاری کے حوالے سے موازنہ کرنا ان کے ساتھ ناانصافی ہوگا۔خیال رہے کہ سارہ علی خان کی فلم’ ’کیدر ناتھ‘‘ رواں ماہ 7 دسمبر جبکہ’ ’سمبا‘‘ 21 دسمبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…