ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پریانکا چوپڑا اورنک جونزکوتہنیتی پیغامات دینے کا سلسلہ جاری

datetime 5  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) ناموربالی ووڈ اسٹار اورسابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا اورنک جونز کو پاکستانی و بھارتی فنکاروں کی جانب سے تہنیتی پیغامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔رواں ماہ یکم اور 2 دسمبر کو مسیحی اور ہندو روایات کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھنے والی

اسٹار جوڑی پریانکا چوپڑا اورنک جونزنے گزشتہ روز اپنی شادی کی تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ اس موقع پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان، بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اورزرین خان سمیت متعدد فنکاروں نے نک اور پریانکا کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اسٹار جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اداکارہ ماہرہ خان نے پریانکا چوپڑا اورنک جونز کی تصاویر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے دونوں کو ہمیشہ خوش رہنے کی دعادی۔حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی خوبرواداکارہ دپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا اور نک جونز کو مبارکباد دی۔کترینہ کیف نے بھی انسٹاگرام پردونوں کو زندگی بھر خوش رہنے کی دعا دیتے ہوئے کہا کہ شادی کے دن دونوں بہت اچھے لگ رہے ہیں۔عالیہ بھٹ نے بھی اسٹار جوڑی کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ہالی ووڈ اداکاردی راک نے بھی نئی شادی شادہ جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا وہ پریانکا اورنک جونز کے لیے بے حد خوش ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…