کراچی (این این آئی) پاکستانی فلم انڈسٹری کے خوبرو اداکار فواد خان اور ہر دلعزیز اداکارہ صنم سعید کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔پاکستانی ڈرامہ سیریل ’زندگی گلزار ہے‘ میں فواد خان اور صنم سعید کی جوڑی کو پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی بے حد پسند کیا گیا۔
زندگی گلزار ہے کا شمار اْن پاکستانی ڈراموں میں ہوتا ہے جو بھارت میں ’پرائم ٹائم‘ میں نشر کیے جاتے ہیں۔فواد خان تو پہلے ہی بھارتیوں کے پسندیدہ اداکارتھے لیکن اس ڈرامے کے بعد صنم سعید بھی بھارت کے ہر گھر میں گھریلو لڑکی کے نام سے مشہور ہوگئیں۔اداکار فواد خان اور صنم سعید کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر آتے ہی بے حد مقبول ہو گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند بھی کیا جارہا ہے۔ فوٹو شوٹ میں صنم سعید سلور رنگ کی خوبصورت فراک زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ فواد خان بھی سلور رنگ کی شیروانی میں خوب جچ رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر فواد خان اور صنم سعید کی تین مختلف ملبوسات اور اسٹائل میں تصاویر شیئر کی گئی ہیں اور ہر روپ میں یہ دونوں اداکار دلکش لگ رہے ہیں۔واضح رہے اس سے قبل ڈارمہ سیریل ’ہم سفر‘ کی کامیاب جوڑی فواد خان اور ماہرہ خان کا فوٹو شوٹ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہیجو مداحوں کوبالکل پسند ہ آیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے دونوں اداکاروں کو خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔