ممبئی (این این آئی)’’ٹوا پوائنٹ زیرو‘‘ کے تامل اور تیلگو ورژنز نے پہلے ہی دن ریکارڈ توڑ کمائی کی اور فلم نے مجموعی طور پر پہلے ہی دن 100 کروڑ روپے کما کر سب کو حیران کردیا۔اسی طرح 550 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی فلم ’ٹوا پوائنٹ زیرو‘ نے محض ریلیز کے 4 دن کے اندر ہی 400 کروڑ روپے کماکر اب تک کی رواں برس کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی بھارتی فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔بھارت کی اب
تک کی سب سے مہنگی فلم ’ٹوا پوائنٹ زیرو‘ کو گزشتہ ماہ 29 نومبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ہندی سمیت دیگر زبانوں میں ریلیز کیا گیا تھا۔فلم کو ریلیز کرنے والے پروڈکشن ہاؤس لوشیا نے اپنی ٹوئیٹ میں دعویٰ کیا کہ فلم نے دنیا بھر سے 400 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرکے بلاک بسٹر فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ٹوئیٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ریلیز کے ابتدائی 4 دن کے اندر 400 کروڑ کمانے کے بعد یہ فلم نے صرف بلاک بسٹر بلکہ میگا بلاک بسٹر بھی بن گئی۔