بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا میں سب سے خوبصورت رشتہ والدین کا ہے : رابی پیرزادہ

datetime 3  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرز ادہ نے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے خوبصورت رشتہ والدین کا ہے اور خاص طور پر بچوں کیلئے والدہ کا جو کردار ہے وہ بہت قلیدی ہوتا ہے کہ بچوں کی تمام تر تعلیم و تربیت وہ ماں کے ذمے ہوتی ہے ۔ انہوں نے خصوصی

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری تعلیم وتربیت میں والد کی توجہ تھی لیکن سب سے زیادہ میری والدہ کی تھی اور ان کی توجہ کی وجہ سے میں نے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھا ۔میری والدہ باقاعدگی سے میرے سکول ، کالج اور یونیورسٹی کے معاملات کو چیک کرتی رہتی تھیں اور میری تمام کامیابیوں میں میرے والدین کا ہاتھ ہے ،خصوصاً بچوں کی کامیابی میں والدہ کے کردار کا نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اورویسے بھی کہا جاتا ہے کہ ماں کے قدموں تلے جنت ہے تو وہ اسی بات کا فلسفہ ہے کہ ماں جتنی توجہ اپنے بچوں کی طرف دیتی ہے تو بچوں کا فرض بھی ہے کہ وہ بھی اپنی والدہ کی اتنی خدمت کریں کہ خدا انسان سے راضی ہوجائے اور اس کو آخر ت میں اس کا اجر مقام جنت ہو تو یہ والدین کی خدمت سے اس بات کو تعبیر کیا گیا ہے کہ ماں کے قدمو ں تلے جنت ہے یہ خدمت کی وجہ سے ہی رکھا گیا ہے اس بات کو ۔ انہوں نے کہاکہ میری والدہ میری دوست اور میری سہیلی بھی ہیں ان سے اپنے سارے معاملات شےئر کرتی ہوں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…