ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ میں بہترین معاون اداکار کے طور پر پہچانے جانے والے اداکار بومن ایرانی نے اپنی زندگی کی59 بہاریں دیکھ لیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کو بہترین فلمیں دینے والے اداکار بومن ایرانی 2 دسمبر195 9 کو ممبئی میں پیدا ہوئے، فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل بومن ایرانی بھارت کے مشہور تاج پیلس ہوٹل ممبئی میں ویٹرتھے۔اس کے بعدوہ آفس بوائے کی حیثیت سے ملازمت کرتیرہے اور پھر اس کے بعد وہ فوٹوگرافی کے پیشے
سے بھی منسلک رہے۔بومن ایرانی نیبالی ووڈ کی ہر فلم میں اداکاری کے بہترین جوہر دکھائے، ان کی فلموں میں قسمت کنکشن، ہے بے بی، ہاؤس فل 2 اور 3، میں ہوں نا، لگے رہو منا بھائی، منا بھائی، ڈان ،تھری ایڈیٹس ہیپی نیو ائیر، سنجواور پی کے وغیرہ شامل ہیں۔اداکار بومن ایرانی کی کامیاب ترین بالی ووڈ فلموں میں منا بھائی ایم بی بی ایس ،میں ہوں نا، ڈان ،تھری ایڈیٹس ہیپی نیو ائیر،ہاؤس فل 3اور سنجوسمیت کئی دیگر فلمیں شامل ہیں ۔