لاس اینجلس (این این آئی)ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم’ ’برڈ باکس‘ ‘21دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔سوزین بیئر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایرک ہیسرر کے شہرہ آفاق ناول پر مبنی ہے جس کی کہانی ایک ایسی ماں کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے بچوں کو بچانے کی ہر ممکن
کوشش کرتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں سینڈرا بیلوک،سارہ پالسن،ڈینیل میک ڈونلڈ،جوہن میکووچ،روزا سالازار اور جیکی وییور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔کرس مورگن اور ڈیلن کلارک کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپوریہ فلم21دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔