ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اداکار سیلویسٹر اسٹالون کا 40سال بعدمقبول فلم سیریز ’’راکی‘‘ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)ہولی وڈ کے معروف اداکار سیلویسٹر اسٹالون نے اپنی مقبول فلم سیریز ’’راکی‘‘ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا ہے۔42 سال پہلے سلویسٹر اسٹالون راکی بالبوا کے کردار سے شہرت حاصل کی تھی اور انہوں نے اس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ ہفتے راکی سیریز کی اسپن آف فلم کرِیڈ ریلیز ہوئی تھی اور گزشتہ شب ایک انسٹاگرام ویڈیو میں ہولی وڈ اداکار نے اعلان کیا۔

‘یہ ممکنہ طور پر آخری بار ہے۔راکی سیریز کی 6 فلمیں، 2 اسپن آف فلمیں، درجن بھر سے زائد باکسنگ فائٹس اور آن اسکرین کینسر سے جنگ کے بعد اب کرِیڈ سیریز سلویسٹر اسٹالون کے بغیر بنیں گی۔انہوں نے کہاکہ میرا خیال تھا کہ 2006 میں راکی کا کام ختم ہوگیا (اس وقت راکی بالبوا ریلیز ہوئی تھی)، میں اس سے بہت خوش تھا، مگر پھر اچانک اس نوجوان نے خود کو پیش کیا (کرِیڈ اسٹار مائیکل بی جورڈن) اور پوری کہانی بدل گئی، اب یہ نئی نسل کے پاس چلا گیا جس کے نئے مسائل اور نئے ایڈونچر ہیں۔اگر کرِیڈ سیریز کی دونوں فلمیوں میں مائیکل بی جورڈن ایڈونس کرِیڈ کی شکل میں مرکزی کردار میں نظر آئے ہیں مگر راکی اب بھی اس فرنچائز کا دل ہے اور سلویسٹر اسٹالون نے دونوں فلموں میں کرِیڈ کے استاد کا اہم کردار ادا کیا۔مگر اب اداکار کا کہنا ہے ‘ میری کہانی پرانی ہوگئی، اب نئی دنیا ہے جو کہ اس نسل کے ناظرین کے لیے کھولی جانی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ اس سے میرا دل ٹوٹ جاتا ہے مگر ہر چیز کا اختتام ہوتا ہے، میں ڈائریکٹر اور مائیکل کا شکرگزار ہوں، جنھوں نے یہ ممکن بنایا۔1976 میں راکی فلم ریلیز ہوئی تھی جسے سلویسٹر اسٹالون نے خود تحریر کیا تھا اور اس کے حصے میں بہترین ڈائریکٹر اور فلم سمیت 3 آسکر بھی آئے تھے۔اس سے قبل جنوری 2016 میں سلویسٹر اسٹالون نے اپنی ایک اور مقبول سیریز ’’ریمبو‘‘ سے بھی ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…