پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

شاہ رخ خان دی کپل شرما شو ’’سیزن 2‘‘ کے پہلے مہمان بنیں گے

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بھارت کے نامور کامیڈین کپل شرما کے تنزومزاح سے بھرپور پروگرام کے نئے سیزن میں شاہ رخ خان پہلے مہمان بنیں گے۔دی کپل شرما شو کو بھارت سمیت دنیا بھر میں خوب پذیرائی ملی لیکن میزبان کپل شرما کے رویے کی وجہ سے نہ صرف اس شو کو بند کیا گیا۔

بلکہ ان کی گرتی ہوئی مقبولیت نے کامیڈین کو ذہنی مریض بنادیا جس کے باعث وہ کافی عرصے سے چھوٹی اسکرین سے دور رہے۔اداکار کے رویے کی وجہ سے کوئی بھی پروڈیوسر ان کا ساتھ دوبارہ شو کرنے کو تیار نہیں تھا ایسے میں بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے کپل شرما کے ڈوبتے کیریئر کو بچانے کا فیصلہ کیا۔سلمان خان کا پروڈیوسر کردہ شو ’دی کپل شرما شو سیزن ٹو‘ اگلے ماہ سے آن ایئرہوگا جس میں کپل شرما ایک بار پھر مداحوں کے چہروں کو مسکراہٹیں بکھیرتے دکھائی دیں گے، کہا جارہا ہے کہ نئے سیزن کے پہلے شو میں بالی ووڈ کنگ کو بطور مہمان لائن اپ کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور ساتھ ہی ان کی نئی فلم ’زیرو‘ کی کاسٹ کو بھی مدعو کیا جائے گا۔دی کپل شرما شو کے نئے سیزن میں ککو شرما، چندن پربھارکر، بھارتی سنگھ، کرشنا ابھیشک اور سمونا چکرورتی، میزبان کپل شرما کا ساتھ دیں گے جب کہ اس کاسٹ میں مزید نام بھی سامنے آسکتے ہیں۔واضح رہیکہ کامیڈین کپل شرما کی شادی کی خبریں بھی زیرگردش ہیں اور وہ اگلے ماہ اپنے نئے پروگرام کے آن ایئر ہونے سے پہلے ہی اپنی دیرینہ دوست سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…