ممبئی (اے این این )بالی وڈ کی متنازع اور بے باک اداکارہ راکھی ساونت نے سوشل میڈیا سٹار دیپک کلال سے رواں سال ہی شادی کرنے کا اعلان کر دیا۔اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اچانک ہی شادی کا دعوت نامہ پوسٹ کر دیا جس کے مطابق وہ رواں سال کے آخر میں دیپک کلال سے شادی کر رہی ہیں۔ راکھی ساونت نے شادی کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شادی رواں سال 31 دسمبر کو
امریکی شہر لاس اینجلس میں انجام پائے گی جس کے بعد ممبئی میں ایک پارٹی کا انعقاد کیا جائے گا جہاں بالی وڈ سے وابستہ شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔شاہ رخ خان، کرن جوہر اور ریسلر گریٹ کھالی کے استقبالیے میں آ نے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ دیپک کلال فیملی کے ہمراہ متنازع ویڈیو بنانے کی وجہ سے شہرت پانے والے سوشل میڈیا سٹار ہیں اور وہ آج کل بھارتی ریئلٹی شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔