منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

تنوشری دتہ ہراسانی کیس میں ڈیزی شاہ بھی پھنس گئیں

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) پولیس نے نانا پاٹیکر کیخلاف ہراسانی کیس میں اداکارہ ڈیزی شاہ کو بھی بیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کی جانب سے ڈیزی شاہ کو تحریری طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تنوشری کی جانب سے نانا پاٹیکر کے خلاف ہراسانی کیس میں بیان ریکارڈ کرائیں کیونکہ واقعے کے وقت وہ بھی سیٹ پر موجود اور بطور اسسٹنٹ کوریوگرافر کام کر رہی تھیں۔دوسری جانب ڈیزی شاہ کا کہنا ہے کہ میں فلمی سیٹ پر صرف اسسٹنٹ کوریو گرافر تھی اور میرا کام ڈانس کے اسٹیپ سکھانا تھا۔

میں وہاں ہونیوالے کسی بھی عمل کا حصہ نہیں تھی، اس وقت وہاں جو کچھ بھی ہوا میں اْس بارے میں کچھ نہیں جانتی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہم اْن تمام افراد کا بیان ریکارڈ کریں گے جو اْس وقت سیٹ پر موجود تھے اور اسی حوالے سے ڈیزی شاہ کو بھی طلب کیا گیا ہے، وہ اپنی سہولت کے مطابق جب چاہیں بیان ریکارڈ کراسکتی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر پر ہراسانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے 10 سال قبل فلم ’’ہارن اوکے پلیز‘‘ کے گانے کی شوٹنگ کے دوران انہیں ہراساں کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…