منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

دپیکا پڈوکون اوررنویرسنگھ کے دوسرے استقبالیے کی شاندار تقریب

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے دوسرے استقبالیے کی تقریب گزشتہ روز ممبئی میں منعقد ہوئی تاہم اس بار بھی تقریب میں بالی ووڈ اسٹارز شریک نہیں ہوئے۔رواں ماہ 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں

شادی کے بندھن میں بندھنے والی اسٹار جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے دوسرے استقبالیے کی تقریب گزشتہ روز ممبئی کے گرینڈ ہائٹ ہوٹل میں منعقد کی گئی۔تاہم پہلے استقبالیے کی طرح دوسری تقریب میں بھی اسٹار جوڑی کی جانب سے بالی ووڈاسٹارز کو مدعو نہیں کیاگیا جس کے باعث تقریب کچھ پھیکی لگی۔استقبالیے کی تقریب میں دپیکا پڈوکون سفید اور سنہری رنگ کی خوبصورت ساڑھی میں نظر آئیں جب کہ رنویر سنگھ نے بھی سفید اور سنہرے کام والا لباس زیب تن کیاتھا۔ دونوں گزشتہ روز کسی راجکمار اور راجکماری سے کم نہیں لگ رہے تھے۔اسٹار جوڑی کے پہلے استقبالیے کی تقریب 21 نومبر کو بنگلورو میں منعقد کی گئی تھی جس میں دونوں کے گھر والوں اورقریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔تاہم شائقین کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اسٹار جوڑی کے تیسرے استقبالیے کی تقریب یکم دسمبرکو منعقد ہوگی جس میں تمام بالی ووڈ اسٹارز شرکت کریں گے اور یہ تقریب بالی ووڈ اسٹارز کی شرکت کی وجہ سے گزشتہ دونوں تقاریب سے زیادہ رنگارنگ اور شاندار ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…