ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

پریانکا اور نک نے شادی یادگار بنانے کیلئے پورا محل ہی بک کرا لیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ پریانکا اور نک آئندہ ماہ 2 اور 3 دسمبر کو بھارتی شہر جودھ پور کے امیدبھون پیلس میں شادی کے بندھن

میں بندھیں گی۔رپورٹ کے مطابق اسٹار جوڑی نے شادی کی تقریبات کیلئے 29 نومبر سے 3 دسمبر تک پورا پیلس بک کرا لیا ہے جس میں 64 لگژری کمرے اور سوئٹس شامل ہیں۔ ایک کمرے کا ایک رات کا کرایہ 47 ہزار روپے سے زائد اور لگڑری سوئٹس کا کرایہ 65 ہزار روپے سے زائد ہے جبکہ کچھ کمروں کا ایک رات کا کرایہ لاکھوں میں بھی ہے۔ہوٹل کے 5 روز کے کرائے کی مجموعی رقم تقریبا 3 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے تاہم یہ صرف دولہا دلہن اور مہمانوں کے ہوٹل میں رہنے کا خرچہ ہے جبکہ شادی کی دیگر رسموں کے دوران ہونے والی سجاوٹ اور فنکشن وغیرہ پر بھی لاکھوں روپے خرچ کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اورنک جونز کی شادی کی تقریبات کا آغازآج ہندو روایات کے مطابق ہونے والی پوجا کے ساتھ ہوجائے گا بعد ازاں ان کی سنگیت اور مہندی کی رسومات 29 اور 30 نومبر کوہوں گی جبکہ اسٹار جوڑی 2 دسمبر کو ہندو اور 3 دسمبر کو کرسچین روایات کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…