اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

اینیمیٹڈ فلم’ ’دی الٹی میٹ سروائیور‘‘ نے عالمی اعزاز حاصل کرلیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)صبا خالد کی کاوش ’دی الٹی میٹ سروائیور‘ کو اے آئی کی امپاورنگ فیوچر کیٹیگری میں نامزد کیا گیا تھا جس نے برٹش اکیڈمی آف فلمز ایوارڈز میں گلوبل سسٹین ایبلیٹی ایوارڈ حاصل کرلیا۔’دی الٹی میٹ سروائیور‘ نامی پاکستانی اینیمیٹڈ فلم خواتین کو آگاہی

دینے کے مقصد کے تحت بنائی گئی ہے, جس کی مرکزی کردار راجی ترقی پذیر ممالک میں جنسی اور تولیدی صحت سے متعلق مختلف مفروضوں،ممنوع موضوعات اور الجھنوں کو حل کرتی ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں صبا خالد کا کہنا تھا کہ ’ ہماری ٹیم بہت پْرجوش ہے ، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے نقطہ نظر کو مقامی اور عالمی حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ ہم صحت، حفاظت سے متعلق خیالات کو مصنوعی ذہانت اور اینیمیشن کے ذریعے جاری رکھیں گے‘۔اے آئی کاروبار اور معاشرے میں عالمی بنیاد پر انقلاب لانے کے لیے کوشاں ہے اور پہلی مرتبہ یہ اعزاز ان کاروبار کو دیا گیا ہے جو اے آئی ٹیکنالوجی کی طاقت کے ذریعے تنظیمی کی سماجی اور ماحولیاتی کی بہتری کے لیے کوشاں ہے۔ٹی وی ای گلوبل سسٹین ایبلٹی ایوارڈز کمپنیوں اور اداروں کے لیے ایک فلمی مقابلہ ہے جو ان کی پہچان کے لیے ہے جو مسائل کے حل کی عکاسی کرتے ہیں۔مقابلے کا آغاز 11 مئی کو ہوا تھا اور 26 نومبر کو لندن میں برٹش اکیڈمی آف فلمز ایوارڈز کی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔مقابلے میں شامل کٹیگریز اقوام متحدہ کے ترقیاتی مقاصد پر مبنی تھیں جن میں غربت اور بھوک کا خاتمہ، اچھی صحت کو یقینی بنانا، بہتر تعلیم اور صنفی برابری، سستی اور صاف توانائی کے لیے اہداف قائم کرنا، ماحولیاتی کارکردگی اور پیداوار کا ذمہ دارانہ استعمال شامل تھا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…