جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

پہلی بار گینی کے گھر رشتہ بھیجا تو سسر نے آگے سے کیا جواب دیا تھا؟کپل شرما نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) ناموربالی ووڈ کامیڈین کپل شرما کا کہنا ہے کہ جب پہلی بارانہوں نے اپنی ہونے والی بیوی گینی کے گھررشتہ بھیجا توان کے سسر نے انہیں مسترد کردیا تھا۔بالی ووڈ کے مقبول ترین مزاحیہ اداکارکپل شرما کی زندگی کی کہانی پوری فلمی ہے، ان کی زندگی میں کئی دلچسپ اتارچڑھاؤ آئے ہیں جو کسی بھی ہندی فلم سے کم نہیں۔ کپل شرما نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران گینی کے ساتھ اپنی محبت کی فلمی کہانی لوگوں کے ساتھ شیئرکی۔

کپل شرما نے بتایا وہ اور گینی (کپل کی ہونے والی بیوی) 2005 میں کالج میں ملے تھے جب گینی کی عمر 19 اور ان کی 24 برس تھی۔ کپل نے بتایا وہ نہایت قابل اسٹوڈنٹ تھے اوراپنا خرچہ پورا کرنے کے لیے انہوں نے کالج میں ڈراموں کی ہدایت کاری کرنی شروع کی تھی اورگینی سے پہلی ملاقات آڈیشن کے دوران ہوئی تھی اوراسی وقت سے دونوں نے ایک دوسرے کو پسند کرنا شروع کردیا تھا تاہم اس وقت میری مالی حالت زیادہ اچھی نہیں تھی اور ممبئی میں لافٹرچیلنج کے آڈیشن میں فیل ہوگیا تھا بعد ازاں دوسرے آڈیشن میں منتخب ہونے کے بعد جب میرے مالی حالات تھوڑے ٹھیک ہوئے تو میری والدہ گینی کے گھررشتہ لے کر گئیں تاہم گینی کے والد نے بڑے پیارسے بولا ’شٹ اپ‘ اورمجھے مسترد کردیا۔اس کے بعد میں ممبئی آگیا اور میری کامیابی کا سفر شروع ہوگیا تاہم اس وقت بھی میں گینی کو بھولا نہیں تھا بعد ازاں 2016 میں میں نے فیصلہ کیا کہ مجھے گینی سے شادی کرلینی چاہیے اور میں نے اسے دوبارہ کال کی اور شادی کی پیشکش کی۔ اور اس بار گینی کے والد نے کپل کو مسترد نہیں کیا۔کپل نے بتایا میرے برے وقت میں گینی نے میرا بہت ساتھ دیا تھا وہ ہر وقت میرے لیے دعائیں کرتی تھی اوراس وقت مجھے احساس ہوا اس سے اچھی لڑکی مجھے نہیں مل سکتی۔ کپل اور گینی کی خوبصورت لواسٹوری اب شادی میں بدلنے جارہی ہے، دونوں 13 سال تک محبت کے رشتے میں بندھے رہنے کے بعد اگلے ماہ 12 دسمبرکو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جب کہ دونوں کے استقبالیے کی تقریب 22 دسمبر کوہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…