ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

فلم ’’زیرو‘‘ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی بھی شامل

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے کنگ خان کی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ بھی ایک گانا شامل ہے جو کہ گزشتہ سال فلمایا گیا تھا۔بالی ووڈ میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ کا مداحوں کو بے چینی سے انتظارہے کیونکہ اس میں اداکارشاہ رخ خان مختلف روپ میں نظرآئیں گے تاہم اب مداحوں کا انتظارمزید بڑھ گیا ہے جب سے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ فلم زیروکے ایک گانے میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کوبھی دیکھا جاسکے گا۔رپورٹس کے مطابق سری دیوی نے

گزشتہ سال اکتوبرمیں شاہ رخ خان، کرشمہ کپوراورعالیہ بھٹ کے ہمراہ ایک گانا ریکارڈ کرایا تھا جو اب شاہ رخ خان کی فلم زیرو کا حصہ بنے گا۔ واضح رہے کہ سری دیوی دبئی میں بھانجے کی شادی کی تقریب میں شریک تھیں جہاں 24 فروری کووہ ہوٹل کے باتھ ٹب میں ڈوب کرہلاک ہوگئی تھیں۔آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی اوریہ فلم 21 دسمبر 2018ء میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…