مردوں کی آنکھوں پر پردہ ڈال کر ان سب کو اندھا کردینا چاہیے

27  ‬‮نومبر‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)اداکارہ سارہ خان جتنی مقبول بھارت میں ہیں، انتا ہی لوگ انہیں پاکستان میں بھی جانتے ہیں۔سارہ خان نے اسٹار پلس کے ڈرامے ’سپنا بابل کا، بدائی‘ کے ساتھ ٹیلی ویڑن کیریئر کا آغاز کیا تھا۔تاہم اب اداکارہ گلوکاری کی جانب بھی اپنے کیریئر کو موڑ رہی ہیں۔

سارہ خان کا پہلا گانا ’بلیک ہارٹ‘ بھی سامنے آگیا، اس گانے میں انہوں نے خود ہی اداکاری بھی کی، جبکہ ان کے بولڈ انداز کو سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس گانے میں اداکارہ کافی بولڈ ملبوسات میں نظر آئیں، جبکہ ایک سین میں اداکارہ کے جسم کا ایک حصہ تقریباً لباس کے بغیر نظر آ رہا ہے۔سوشل میڈیا پر سارہ کو اس قسم کے انداز پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔اس گانے کو حال ہی میں آنل لائن لانچ کرنے کے علاوہ اس کی لانچنگ کے لیے ایک تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں سارہ کے قریبی دوست شریک ہوئے۔ان دوستوں میں راکھی ساونت بھی موجود تھیں جو خود کئی متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔تقریب کے دوران راکھی ساونت نے سارہ خان سے گانے میں ان کے نیم عریاں انداز پر لوگوں کے کمنٹس پر سوال کیا تو سارہ نے نہایت متنازع بیان دے دیا۔اداکارہ نے کہا کہ ’لڑکوں کو کیوں نہیں کہا جاتا کہ انہیں آنکھوں کا پردہ کرنا چاہیے؟سارہ نے مزید کہا کہ ’میری صرف ایک ہی شکایت ہے ان لوگوں سے جو خواتین پر انگلی اٹھاتے ہیں، میں ان سے یہی کہنا چاہتی ہوں کہ وہ اپنی آنکھوں پر شرم کریں کہ وہ یہ سب دیکھ ہی کیوں رہے ہیں؟ ایسے لوگوں کو پردہ کرنا چاہیے، ہم کیوں کریں؟۔انہوں نے مزید کہا کہ ’خواتین کی عزت سب سے زیادہ ہونی چاہیے، کیوں کہ ہم نے ہی مردوں کو پیدا کیا ہے، ورنہ یہ لوگ اس دنیا میں آتے کہاں سے۔سارہ خان نے راکھی ساونت کے ساتھ مذاق اڑاتے ہوئے یہ تک کہا کہ مردوں کی آنکھوں پر پردہ ڈال کر ان سب کو اندھا کردینا چاہیے۔یاد رہے کہ سارہ خان نے صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پاکستان کے بھی کئی پروجیکٹس میں کام کیا ہے۔سارہ پاکستانی ڈرامے ’بیخودی‘ اور ’لیکن‘ میں کام کرچکی ہیں۔اس کے علاوہ وہ پاکستانی میک اپ آرٹس کاشف اسلم (کاشیز) کے ساتھ بھی میک اپ ویڈیوز پر کام کرچکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…