ممبئی (این این آئی)بولی وڈ‘ اداکار آلوک ناتھ پر گزشتہ ماہ 9 اکتوبر کو لکھاری، پروڈیوسر اور ہدایت کار ونتا نندا نے ‘ریپ’ کا الزام عائد کیا تھا۔ونتا نندا کا دعویٰ تھا کہ 90 کی دہائی میں بننے والے ڈرامے ’تارا‘ کی شوٹنگ کے دوران آلوک ناتھ نے انہیں ‘ریپ’ کا نشانہ بنایا۔ساتھ ہی ونتا نندا نے آلوک ناتھ پر اسی ڈرامے کی اداکارہ نونین نشان کو بھی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔بعد ازاں اگرچہ آلوک ناتھ نے تمام اداکاراؤں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ونتا نندا کے ساتھ ریپ ہوا ہوگا، تاہم وہ انہوں نے نہیں بلکہ کسی اور نے کیا ہوگا۔
آلوک ناتھ پر الزامات کے بعد ان کی اہلیہ اشو ناتھ بھی میدان میں آئی تھیں اور انہوں نے ممبئی کی مقامی عدالت میں شوہر کے بے قصور قرار دیتے ہوئے ان پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کی تھی۔آلوک ناتھ کی اہلیہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ پولیس کو ریپ الزامات کی تحقیقات کا حکم دے۔آلوک ناتھ کی اہلیہ کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کرائے جانے کے بعد ونتا نندا نے گزشتہ ماہ 17 اکتوبر کو ممبئی پولیس کو ریپ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی تھی۔