نیویارک (این این آئی)اینی میٹڈفلم ’’رالف بریکس دا انٹر نیٹ ‘‘ نے ویک اینڈ پر ساڑھے 7ارب روپے کما کر نارتھ امریکن باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔’’رالف بریکس دا انٹر نیٹ‘ ‘ 2012ء کی فلم ’’ ریک اٹ رالف‘ ‘ کا سیکوئل ہے ، یہ فلم تھینکس گیونگ ویک اینڈ پر کئی نئی فلموں کے ساتھ پیش کی گئی جس نے خطیر رقم
کماکردوسری فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔سیلویسٹر اسٹیلون کی باکسنگ ڈراما فلم’ کریڈ 2 ‘ نے 4ارب70 کروڑ روپے سے زائد رقم کا بزنس کیا اور باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی۔بچوں کی کلاسک بْک’ ڈاکٹر سیوس ‘ دا گِرنچ‘کی کہانی پر مبنی اینی میٹڈ فلم ’ دا گِرنچ ‘ نے تیسرے ہفتے امریکا میں 4 ارب روپے سے زائد رقم کمائی، یہ فلم باکس آفس پر تیسری پوزیشن پر براجمان ہے ۔