بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

بگ باس سیزن11 کی فائنلسٹ حنا خان کی بالی ووڈ میں دھماکے دار انٹری

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بگ باس سیزن 11 کے فائنل تک پہچنے والی حنا خان نے بالی ووڈ میں دھماکے دار انٹری دیدی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس سیزن 11 سے شہرت پانے والی حنا خان چھوٹی اسکرین کے بعد اب بڑی اسکرین پر بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حنا بہت جلد ایک فلم کی شوٹنگ شروع کر رہی ہیں جس میں وہ ایک خود مختار لڑکی کا کردار ادا کریں گی۔حنا خان نے بھی بالی ووڈ میں ڈیبیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ

میری فلم کی کہانی ایک خاتون کردار کے گرد گھومتی ہے جب کہ مجھے جان کر خوشی ہوئی کہ یہ فلم ایک خاص وقت اور مقام سے بھی تعلق رکھتی ہے جہاں ہم شہری زندگی کے ہنگاموں اور افراتفری سے دور رہیں گے۔ میں اس نئے میڈیم میں کام کرنے کے بارے میں بہت پرجوش ہوں۔واضح رہے کہ حسین خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی 90 کی دہائی میں کشمیر میں پیش آنے واقعے پر مبنی ہے جس میں لیجنڈ اداکارہ فریدہ جلال اداکارہ کی دادی کا کردار نبھا رہی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…