مومنہ مستحسن ’کوکوکورینا‘ کو دوبارہ گانے پر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں

26  ‬‮نومبر‬‮  2018

کراچی(این این آئی) نامور پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کلاسیکل گانے ’کوکوکورینا‘ کو دوبارہ گانے پر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔گزشتہ ماہ لیجنڈ اداکار وحید مراد پر فلمائے گئے گانے ’کوکوکورینا‘ کو نہایت خراب انداز میں پیش کرنے اور

گانا برباد کرنے پر گلوکارہ مومنہ مستحسن اوراداکار احد رضامیر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ تاہم ایسا لگتا ہے اس تنقید سے مومنہ کا دل نہیں بھرا جب ہی تو ایک بار پھر انہوں نے’کوکوکورینا‘ کو دوبارہ گا کر اپنی غلطی کا ازالہ کرنے کی کوشش کی لیکن اس بار بھی وہ اپنی کوشش میں ناکام ہوتی نظر آرہی ہیں۔مومنہ مستحسن نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کلاسیکل گانے’کوکوکورینا‘ کو ایک بار پھر گاتی ہوئی نظر آرہی ہیں ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا ’ایک مہینے تک مذاق کا نشانہ بننے کی خوشی میں ایک اور تحفہ‘۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین کو مومنہ کا گایا ہوا گانا پسند نہیں آیا۔ صارفین نے گلوکارہ کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ’مزید بیکار ہے‘، ایک اور صارف نے کہا مومنہ کو بتاؤ یہ 7 جنم بھی لے تب بھی اچھا نہیں گا سکتی‘ جب کہ کچھ صارفین نے کہا اتنی بے عزتی کروانے کے بعد بھی سکون نہیں ملا۔تاہم کچھ صارفین نے ان کی ہمت کی داد دیتے ہوئے انہیں سراہا اور کہا آپ کبھی ہار نہیں مانتیں آپ کی اسی عادت سے ہمیں پیار ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…