پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عالیہ بھٹ فلم ’’برہما سترا‘‘ کی شوٹنگ کے دوران رسی سے گر کر زخمی ہوگئیں

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو فلم ’برہما سترا‘ کی عکس بندی کے دوران ایک اسٹنٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔بھارتی نیوز سائٹ دکن کرونیکل کی رپورٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ ممبئی میں جاری ہے اس دوران اداکارہ ایک ایکشن منظر کی عکس بندی کرتے ہوئے زخمی ہوگئیں۔عالیہ بھٹ رسی پر چڑھ کر ایک ایکشن سین شوٹ کروا رہی تھیں کہ اچانک وہ توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور گر گئیں جس سے ان کے گٹھنے پر چوٹ آئی۔ اداکارہ فلم کی عکس بندی کرتے ہوئے دوسری مرتبہ زخمی ہوئیں۔

اس سے قبل وہ بلغاریہ کی شوٹنگ کے دوران بھی زخمی ہوچکی ہیں۔عالیہ بھٹ کو ڈاکٹر نے پہلی بار زخمی ہونے پر تجویز دی تھی کہ وہ شوٹنگ معطل کردیں   لیکن اداکارہ نے ڈاکٹر کے مشورہ پر عمل نہیں کیا۔ تاہم اب بھی اداکارہ نے فلم کی شوٹنگ جاری رکھنے کا ہی فیصلہ کیا ہے جب کہ فلم کی کاسٹ میں بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن بھی شامل ہیں۔فلم’ ’برہما سترا‘‘ میں عالیہ بھٹ پہلی مرتبہ رنبیر کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی جن کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات کے چرچے بھی زبان زدعام ہیں۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…