ممبئی(این این آئی)اگرچہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی میگا اسٹار امیتابھ بچن اور مسٹر پرفیکشنسٹ کی بولی وڈ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کو اب تک سب سے مہنگی فلم قرار دیا جا رہا ہے۔اس فلم کو بنانے میں تقریبا ساڑھے 300 کروڑ روپے کا خرچہ آیا، جو اب تک ہندی فلموں میں سب
سے زیادہ خرچہ ہے۔‘ٹھگس آف ہندوستان’ سے قبل دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی ’پدماوت’ کو سب سے مہنگی فلم کا درجہ حاصل تھا۔تاہم بولی وڈ کی یہ مہنگی سے مہنگی فلمیں بھی بھارت کی دیگر زبانوں میں بننے والی فلموں یعنی ’باہو بلی’ اور رجنی کانت کی ’ روبوٹ’ یا پھر آنے والی فلم ’پوائنٹ ٹو زیرو’ سے کم خرچے میں تیار ہوئیں۔ایک رپورٹ کے مطابق اکشے کمار اور رجنی کانت کی آنے والی ایکشن سائنس فکشن فلم ’پوائنٹ ٹو زیرو’ 500 کروڑ روپے سے بھی زیادہ لاگت میں تیار ہوئی۔تاہم اب اس فلم کے حوالے سے تازہ خبر سامنے آئی ہے کہ اس میں رجنی کانت کے رقص کے سین کو شوٹ کرنے پر بھی اتنے زیادہ پیسے خرچ کیے گئے، جتنے عامر خان کی کئی فلموں پر بھی خرچ نہیں کیے گئے۔ ’پوائنٹ ٹو زیرو’ کے صرف ایک گانے کی شوٹنگ پر 20 کروڑ روپے خرچ کیے گئے اور یہ بجٹ بولی وڈ کی کئی فلموں سے زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق’ ’پوائنٹ ٹو زیرو‘‘ کے گانے ’’اندھرا لگاتھو سندریا‘ ‘پر 20 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔یہ گانا تامل زبان میں بنایا گیا ہے، جس کی موسیقی معروف موسیقار اے آر رحمٰن نے ترتیب دی ہے۔