ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارشاہد کپورکی اہلیہ میرا کپور اپنے دونوں بچوں کے لیے آیائیں رکھنے پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں اداکارشاہد کپور کی اہلیہ میرا کپور بھی کسی نہ کسی وجہ سے میڈیا میں خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ اب انہیں صارفین کی جانب سے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب انہیں اپنے بچوں اوران کے آیاؤں کے ساتھ ایئرپورٹ پردیکھا گیا۔دونوں بچوں کے لیے الگ الگ آیا رکھنے والی میرا کپورکو صارفین کی جانب سے اس لیے نشانہ بنایا جارہا ہے۔
کیونکہ کچھ عرصے قبل انہوں نے ایک انٹرویو میں چھوٹے بچوں کو گھر پر چھوڑ کر باہر کام کرنے والی خواتین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا بچہ کوئی پالتو جانور نہیں ہوتا جس کے ساتھ ہم دن کا ایک گھنٹہ گزار کر کام پر چل پڑیں اسی لیے وہ اداکارہ نہیں بننا چاہتی ہیں۔اوراسی بیان کے باعث سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کا کرینہ سے موازنہ کیا اورکہا کہ کرینہ کپور تو اداکارہ ہیں اور وہ کام کرتی ہیں لیکن میرا جیسی ایک گھریلو خاتون کو کیوں آیاؤں کی ضرورت پڑھ رہی ہے۔