ممبئی (این این آئی)بولی وڈ میں جہاں متعدد اداکاروں، پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کے بچے موجود ہیں، وہیں کچھ خاندان کے کئی افراد بھی انڈسٹری میں موجود ہیں۔جہاں بھارتی فلم انڈسٹری میں کرینہ کپور اور رنبیر کپور کے خاندان کا نام رہتا ہے، وہیں جھانوی کپور اور ارجن کپور کا خاندان بھی اس حوالے سے پیچھے نہیں۔اطلاعات ہیں کہ جھانوی کپور کے والد فلم ساز بونی کپور ایک ایسے فلم بنانے کی منصوبہ بندی بنا رہے ہیں، جس میں وہ اپنے پورے کپور خاندان کے اہم اداکاروں کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔اطلاعات
ہیں کہ بونی کپور جلد ہی اپنی بیٹی جھانوی کپور اور بیٹے ارجن کپور سمیت اپنے بھائیوں انیل کپور اور سنجے کپور جیسی کاسٹ پر مبنی فلم بنانے کا اعلان کریں گے۔دکن کیرونیکل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بونی کپور نے ریاست گووا میں جاری فلم فیسٹیول میں بات کے دوران انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی اپنے بیٹے اور بیٹی کی کاسٹ پر مبنی فلم بنانے کا اعلان کریں گے۔بونی کپور کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے سوچ رہے تھے کہ وہ کوئی ایسی فلم بنائیں، جس میں بہن اور بھائی کی محبت اور رشتے کو دکھایا جائے۔