اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ نے ہدایت کار سبھاش گھائے پر جنسی ہراساں کا الزام واپس لے لیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( آن لائن )بولی وڈ کے نامور ہدایت کار سبھاش گھائے پر جنسی ہراساں کا الزام لگانے والی ٹیلی ویژن اداکارہ نے ان کے خلاف درج کی گئی درخواست سے دستبردار ہونے فیصلہ کرلیا ہے۔ ٹیلی ویژن اداکارہ نے کہا کہ ان پر اپنی بیمار والدہ اور خاندان کی ذمہ داری ہے۔

تاہم جب سے انہوں نے سبھاش گھائے پر الزام عائد کیا ہے اس کے بعد سے ان کی والدہ خاصی پریشان ہیں۔جبکہ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ان کی سبھاش گھائے پر لگائے الزامات کے بعد سے جس طرح ان کے معاملے سے نمٹا گیا، اس سے وہ بہت مایوس ہوئیں۔اداکارہ کے مطابق میں نے ممبئی پولیس کا آگاہ کردیا ہے کہ میں سبھاش گھائے کے خلاف درخواست سے دستبردار ہورہی ہوں، مجھے اپنے خاندان اور اپنی بیمار والدہ کا خیال رکھنا ہے، میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ میرے ساتھ جو کچھ بھی ہوا اس پر انصاف حاصل کرنے کے لیے میں ادھر سے ادھر پھر سکوں۔اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگ می ٹو مہم کا مذاق بنا رہے ہیں، کچھ بھی نہیں ہوا، کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا، پولس اہلکار صرف ایف آئی آر درج کرنے میں مصروف ہیں، تو پھر اس پوری مہم کا فائدہ کیا ہے؟ مجھے بتائیں کتنے لوگ گرفتار ہوئے؟ پولیس مجھ سے پوچھتی ہے کہ کیا میں ایف آئی آر درج کرانا چاہتی ہوں، لیکن مجھے انصاف پانے کے لیے مزید آگے جانے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…