ممبئی( آن لائن ) بالی ووڈ کی نئی فلم زیرو کے پہلے رومانوی گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی جس کو انوشکا شرما اور شاہ رخ خان پر فلمایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 21 دسمبر کو ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی جس میں کنگ خان، انوشکا اور کترینہ کیف سمیت دیگر اسٹارز اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔قبل ازیں فلم کا ٹریلر شاہ رخ خان
کی سالگرہ کے روز جاری کیا گیا تھا جس نے مختصر وقت میں ہی تہلکہ مچا دیا تھا۔ہدایت کار آنند ایل رائے کی جانب سے فلم کا پہلا گانا میرے نام تو کے نام سے ریلیز کیا گیا، جو شاہ رخ اور انوشکا (آفیہ) کے درمیان ہونے والی محبت کی عکاسی کررہا ہے۔گانے کے کمپوزر اجے اتل ابھے جودھا پرکار ہیں جب کہ اس میں ارشاد کاملی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔